سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کورونا وائرس کے خطرہ سے نمٹنے کےلیے مودی حکومت کی جانب سے کئے اقدامات کو انسانیت نواز قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو راحت دینے کےلیے 1.7 لاکھ کروڑ روپئے کے امدادی پیکج کی ستائش کی۔
نریندر مودی حکومت انسانیت نواز، چندرابابو نائیڈو کا دعویٰ - Chandrababu Naidu
تلگودیشم کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندرمودی کو ایک مکتوب روانہ کرکے ان کی ستائش کی ہے۔
![نریندر مودی حکومت انسانیت نواز، چندرابابو نائیڈو کا دعویٰ Your govt is 'humanity personified': Chandrababu Naidu to PM](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6569717-76-6569717-1585384434764.jpg)
نریندر مودی حکومت انسانیت نواز، چندرابابو نائیڈو کا دعویٰ
خط میں جنتا کرفیو کی بھی سراہنا کی گئی ہے۔
ڈی ٹی پی کے سربراہ نے خط میں مزید لکھا کہ ’کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے مودی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات ساری دنیا کےلیے مثال قائم ہوں گے اور ہم کورونا کے خطرے کا موثر جواب دیں گے‘‘۔