اردو

urdu

ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم گیس سانحہ: مقامی افراد کارشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج - وشاکھاپٹنم میں شدید احتجاج

دھرنا دینے والوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 'ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ س کمپنی کو فوری طورپر بند کرنا چاہئے۔'

وشاکھاپٹنم گیس سانحہ: مقامی افراد کارشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج
وشاکھاپٹنم گیس سانحہ: مقامی افراد کارشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج

By

Published : May 9, 2020, 4:23 PM IST

آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالی مرس کمپنی سے گیس کے اخراج کے واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس کمپنی کو یہاں سے منتقل کیا جائے۔

دھرنا دینے والوں میں وینکٹاپورم کے افراد کی بڑی تعداد شامل تھی۔ یہ کمپنی اسی علاقہ میں واقع ہے۔

پولیس نے ان احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔

دھرنا دینے والوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اس موقع پر ہلکی سے کشیدگی دیکھی گئی۔

پولیس کی بڑی تعداد نے وہاں چوکسی اختیار کی۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'اس کمپنی کو فوری طورپر بند کرنا چاہئے۔'

انہوں نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے خواہش کی کہ وہ ان کے دیہات پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ان کی دادرسی کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ متاثرین کے علاج کے لئے بعض اسپتالوں کی جانب سے رقم طلب کی جارہی ہے، ان متاثرین نے کہا کہ کمپنی کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔ان افرادنے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا بھی انتباہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details