شراب کی دوکانوں کو کھولنے کے خلاف عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ ماچارم منڈل کے پلوٹلا گاؤ میں لوگوں نے شراب کی دوکانات کے سامنے آکر احتجاج کیا اور حکومت سے دوکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی افراد کے مطابق دوسرے دیہاتوں سے لوگ شراب خریدنے کےلیے یہاں آرہے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر وہ کورونا سے متاثر ہوں تو ہمارا گاؤں بھی متاثر ہوجائے گا۔