مسافرین اس ویڈیو میں پُرجوش نظر آرہے تھے۔ یہ ویڈیو 4 منٹ 16 سیکنڈس کی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ کشتی میں گیت بجایا جا رہا ہے جس پر ایک نوجوان رقص کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیگر مسافرین کافی خوش اور پُرجوش بھی نظر آرہے ہیں۔ بعض مسافرین کشتی میں سے پانی کی تصاویر بھی لے رہے ہیں لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے پانچ منٹ بعد ہی یہ کشتی ڈوب جائے گی۔
کشتی غرق ہونے سے پانچ منٹ پہلے مسافرین نے بنائی تھی ویڈیوز - Chief Minister YSR Jagan Mohan Reddy
ریاست آندھرا پردیش کے دریائے گوداوری میں کشتی کے غرق ہونے سے پانچ منٹ پہلے مسافرین کافی پُرجوش نظر آرہے تھے جنہوں نے کشتی میں بیٹھنے کے اپنے تجربہ سے اپنے خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں کو واٹس اپ کے ذریعہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجی تھی۔
![کشتی غرق ہونے سے پانچ منٹ پہلے مسافرین نے بنائی تھی ویڈیوز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4455392-1109-4455392-1568620270665.jpg)
ریاست آندھرا پردیش کی گوداوری ندی میں کشتی ڈوب گئی ہے۔ کشتی پر 61 افراد سوار تھے جن میں 50 سیاح اور 11 کشتی کے اہلکار شامل تھے، جن میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گوداوری ندی میں سیلاب آ یا تھا جس کی وجہ سے سیاحتی خدمات رک گئی تھیں۔ جیسے ہی سیلاب کے پانی کی سطح کم ہوئی، حکام نے آج سے سیاحوں کی کشتیوں کو جانے کی اجازت دی تھی۔
وزیراعلیٰ وائی ایس آر جگن موہن ریڈی نے کشتی کے ڈوب جانے کی اطلاع کے کچھ ہی منٹوں میں عہدیداروں سے بات کی اور فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے کا حکم دیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں جن میں سے ہر ایک میں 30 اراکین شامل ہیں، کو امدادی کاموں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی دو کشتیوں کو بھی امدادی کاموں کے لیے بھیجا گیا ہے۔