نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے شہروں کی آب و ہوا کے مطابق ماحول تیار کرنے کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مثالی قدم ہے۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ 'ملک کے 9 شہروں کو آب و ہوا کے مطابق تیار کرنے کے لئے چار ستارہ رینکنگ حاصل ہوئی ہے۔ یہ اطمینان کا موضوع ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ اطمینا کی بات ہے کہ رہائشی اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے منعقد کلائمیٹ اسمارٹ سٹی اسیسمنٹ فریم ورک 2.0 کے تحت آندھرا پردیش کے دو شہروں، وشاکھا پٹنم اور وجے واڑہ سمیت ملک کے 9 شہروں کو چار ستارہ رینکنگ حاصل ہوئی ہے۔