اس قومی سیمینار کا انعقاد 'قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان وزارتِ فروغِ انسانی وسائل، حکومتِ ہند،نئی دہلی' کے اشتراک سے ہوا۔
اردو افسانہ پر ممتاز ادیب ڈاکٹر ماجد داغی کا خطاب - ممتاز ادیب ڈاکٹر ماجد داغی
ریاست آندھراپردیش کے سری وینکٹیشورا تروپتی یونیورسٹی کے شعبہء اردو میں 'جنوبی ہند میں اردو افسانہ 1960ء کے بعد' کے زیرِ عنوان دو روزہ قومی سمینار منعقد ہوا۔
جس میں ڈاکٹر ماجد داغی اپنا مقالہ 'اردو افسانہ میں زود حسی (جنوبی ہند کے حوالے سے)'پیش کیا۔
اس موقع پر صدر اجلاس پروفیسر محمد قاسم علی خان کڑپہ، ڈاکٹر منظور احمد دکنی گلبرگہ، سبیدہ ژیکل کیرل کے علاوہ صدر شعبہء اردو ایس وی یونیورسٹی پروفیسر نثار احمد، ڈاکٹر امین اللہ، ڈاکٹر منیر محی الدین، ڈاکٹر حسینہ بیگم، ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر غفار مدن پلی، حضرت حسینی باشا شہ میری سجادہ نشین خانقاہِ شہ میریہ، ڈاکٹر داود محسن داونگیرہ، پروفیسر داودخان چتور، محمود شاہدکڑپہ، پروفیسر بشیر الدین کرنول و دیگر موجود تھے۔