اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suicide of Inter Students انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کے سبب نو طلبا نے خودکشی کی - طلبا کی خودکشی کا معاملہ

ریاست آندھرا پردیش میں نو طلبا نے خودکشی کرلی ہے۔ طلبہ نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر میں ناکامی کے سبب ایسا قدم اٹھایا ہے تاہم پولیس اور ماہرین نفسیات نے طلبہ سے ایسا قدم اٹھانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ nine Andhra students die by suicide

امتحانات میں ناکامی کے سبب نو طلبا نے خودکشی کرلی
امتحانات میں ناکامی کے سبب نو طلبا نے خودکشی کرلی

By

Published : Apr 28, 2023, 1:00 PM IST

امراوتی: ریاست آندھرا پردیش میں نو طلبا نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ناکامی کے بعد مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر (کلاس 11 اور 12) کے نتائج کا اعلان بدھ کو کیا گیا اور جمعرات سے اب تک نو طلبا مبینہ طور پر خودکشی کر چکے ہیں جبکہ دو دیگر طلباء نے خودکشی کی کوشش کی۔ سریکاکولم ضلع کے ڈنڈو گوپالپورم گاؤں کا رہنے والا انٹرمیڈیٹ سال اول کا طالب علم بی ترون (17) نے امتحان میں ناکامی کے سبب چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ وشاکھاپٹنم ضلع کے ملکاپورم تھانہ علاقے کے تحت ترنادپورم میں انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں کچھ مضامین میں فیل ہونے کے بعد اکھلاشری نامی ایک 16 سالہ طالبہ نے اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔

بی۔ جگدیش (18) نے وشاکھاپٹنم کے کنچرا پلیم علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سال میں ایک مضمون میں فیل ہو گیا تھا۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحان میں ایک مضمون میں فیل ہونے سے مایوس انوشا (17) نے ضلع چتور میں جھیل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں:۔اے ایم یو طالب علم کی خودکشی سے سنسنی

چتور ضلع کے بابو (17) نے بھی انٹرمیڈیٹ دوسرے سال میں فیل ہونے کے بعد کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کر لی۔ٹی کرن (17) نے اناکاپلے میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لے لی کیونکہ وہ انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں کم نمبر حاصل کرنے پر افسردہ تھا۔ مارچ اپریل میں ہوئے امتحان میں 10 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ پولیس اور ماہرین نفسیات نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں کیونکہ ان کے آگے پوری زندگی ہے اور وہ ناکامی کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details