ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں افراد ضلع کے اورواکونڈہ گاؤں میں بجلی کے تار کے زد میں آگئے۔
پولیس نے کہا کہ رمیش اور ملیش جو دونوں بھائی تھے، خنزیروں کو پالتے ہوئے اپنا ذریعہ معاش حاصل کررہے تھے۔ ایک عہدیدار نے ان سے اصرار کیا کہ ان خنزیروں کو نواحی علاقہ لے جائے۔ جب وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے خنزیروں کو نواحی علاقہ لے جارہے تھے تو یہ دونوں بجلی کے تار کے زد میں آگئے جو آبپاشی کے تالاب کے قریب لگایا گیا تھا۔