اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو افراد کی موت - indian railway news

معمولی بات پر جھگڑا ہونے پر مسافرین نے دو افراد کو ٹرین سے دھکیل دیا۔

مسافرین نے دو افراد کو ٹرین سے دھکیل دیا

By

Published : Nov 2, 2019, 1:19 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:56 PM IST

ٹرین میں سموسہ فروخت کرنے والے شخص اور زنخے میں ہوئے جھگڑے کے بعد مسافرین نے دونوں کو ٹرین سے دھکیل دیا۔

جس کے نتیجہ میں زنخہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ وجئے واڑہ سے کھمم آ رہی سنگھامترا ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی بات پر سموسے فروخت کرنے والے اور زنخہ میں جھگڑا ہو گیا جس پر زنخہ اور سموسے فروخت کرنے والے سلیم نامی شخص کو مسافرین نے ٹرین سے دھکیل دیا۔

اس واقعہ میں پانی کے کنٹہ میں گرنے والے 28سالہ زنخہ ہلاک ہوگیا ۔جبکہ وجئے واڑہ کا رہنے والا سلیم شدید زخمی ہوگیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریلوے پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی سلیم کو ایمبولنس کے ذریعہ کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details