اردو

urdu

ETV Bharat / state

تروپتی ایئرپورٹ پر ’سیریمونیل لانگ‘ کی تعمیر - undefined

حکومت نے تروپتی ہوائی اڈہ پر ایک ’سیریمونیل لانگ‘ بنانے کے لیے آندھراپردیش ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو 1800 مربع میٹر زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tirupati Airport to get new VIP lounge
تروپتی ایئرپورٹ پر ’سیریمونیل لانگ‘ کی تعمیر

By

Published : Nov 27, 2019, 5:02 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ زمین اس وقت ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے پاس ہے جو تروپتی ہوائی اڈہ کو چلاتی ہے۔

اتھارٹی ایک روپے فی سال کی لائسنس فیس پر پندرہ سال کے لیے یہ زمین کارپوریشن کو منتقل کرے گی جس پر کارپوریشن یہ مخصوص لانگ کی تعمیر کرے گی۔

اس لانگ کا استعمال یہا ں آنے والی اہم اور انتہائی اہم شخصیات کرسکیں گے۔ اس کی دیکھ بھال بھی کارپوریشن کرے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details