اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی - امبیڈکر کے پیروکار سی اے اے کی مخالفت کرتے رہیں گے

آندھرا پردیش میں شہریت مخالف ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ' مہاتما گاندھی اور بی آر امبیڈکر کے سچے پیروکار شہریت کے اس متنازع قانون کی مخالفت کریں گے'۔

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی

By

Published : Feb 10, 2020, 12:04 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:34 PM IST

اویسی نے کہا کہ 'ہمارے ملک کی پارلیمنٹ کے 70 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب مذہب کی بنیاد پر کوئی قانون بنایا گیا تھا۔ اس سے پہلے کبھی بھی پارلیمنٹ میں مذہب پر مبنی ایکٹ نہیں بنایا گیا تھا۔ یہ ہمارے آئین کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے'۔

اویسی نے کہا کہ 'جو شخص سی اے اے کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ گاندھی اور امبیڈکر کا حقیقی پیروکار ہوگا۔ مودی اور شاہ کے خلاف جو آواز اٹھائے گا وہ مرد مجاہد کہلائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کاغذات نہیں دکھائیں گے، حکومت مسلمانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے پاس صرف یہ ملک ہے، میں اس ملک کو کبھی نہیں چھوڑوں گا اور اپنے کاغذات نہیں دکھاؤں گا۔ اگر کاغذات دکھانے کی بات کی گئی تو ہم آگے آئیں گے اور آپ کو ہمارے سینوں پر گولی مارنے کو کہیں گے۔ ہمارے دلوں میں بھارت بستا ہے کیوں اس ملک سے ہمیں محبت ہے'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details