اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی اسمبلی کے اسپیکر اچانک ایوان چھوڑ کر چلے گئے - اسمبلی کے خصوصی سیشن

اے پی اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتارام اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوسرے دن کی کارروائی کے موقع پر اچانک ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔

The Speaker of the AP Assembly suddenly left the House
اے پی اسمبلی کے اسپیکر اچانک ایوان چھوڑ کر چلے گئے

By

Published : Jan 21, 2020, 3:21 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:06 PM IST

اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوسرے دن کی کارروائی کے موقع پر حکومت نے ایوان میں ایس سی کمیشن بل پیش کیا۔ جیسے ہی اس بل پر مباحثے کا آغاز ہوا، تلگودیشم کے ارکان اسمبلی نے شور و غل کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالا۔

ایوان کی کارروائی کو منظم انداز میں چلانے کے سلسلہ میں تعاون کرنے اور اپنی نشستوں پر واپس ہونے اصل اپوزیشن جماعت کے ارکان سے اسپیکر کی جانب سے کئی گئی اپیلیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔ جنہوں نے حکومت کی جانب سے ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قیام کے بل کی منظوری کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا۔


تلگودیشم کے ارکان جئے امراوتی کے نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب جمع ہوگئے۔ اسپیکر نے ان ارکان کے رویہ پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ تلگودیشم کے ارکان اسمبلی کے رویہ پر وہ احتجاج کررہے ہیں جو بار بار ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کررہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے وہ برہمی کے عالم میں ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details