اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش اسمبلی میں تلگودیشم ارکان کی نعرے بازی - وزیرسماجی بہبود وی وشواروپ

ایوان میں اُس وقت گڑبڑ دیکھی گئی جب وزیر آبپاشی پی انل کمار یادو نے اپوزیشن لیڈر این چندرابابو کے خلاف نامناسب ریمارکس کیے۔

The slogan of Telangi members in the AP Assembly
اے پی اسمبلی میں تلگودیشم ارکان کی نعرے بازی

By

Published : Jan 21, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:04 PM IST

آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوسرے دن کی کارروائی منگل کو اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان کی نعرے بازی کے درمیان شروع ہوئی۔

ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی سابق رکن اسمبلی کوٹہ راما راو کی موت پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی۔

بعد ازاں ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا جس کے ساتھ ہی تلگودیشم کے ارکان نے جئے امراوتی کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

وزیرسماجی بہبود وی وشواروپ نے ایوان میں اس موقع پر ایس سی کمیشن بل پیش کیا۔

ایوان میں اُس وقت گڑبڑ دیکھی گئی جب وزیر آبپاشی پی انل کمار یادو نے اپوزیشن لیڈر این چندرابابو کے خلاف نامناسب ریمارکس کیے۔

وزیر موصوف نے الزام لگایا کہ نائیڈو جب وزیراعلی تھے تو انہوں نے انتخابات سے پہلے جلد بازی میں 'پسو پوکُاکُم' اسکیم پر عمل کرتے ہوئے خزانہ کو خالی کردیا تھا تاکہ ووٹ حاصل کیے جاسکیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details