اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلگودیشم کی یوم تاسیس پر چندرابابو اور لوکیش کی مبارکباد - تلگودیشم پارٹی جو آج ہی کے دن 1982میں قائم کی گئی

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو اور ان کے فرزند نارالوکیش نے پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تلگودیشم کی یوم تاسیس پر چندرابابو اور لوکیش کی مبارکباد
تلگودیشم کی یوم تاسیس پر چندرابابو اور لوکیش کی مبارکباد

By

Published : Mar 29, 2020, 4:16 PM IST

چندرابابونے یاد دہانی کروائی کہ اتراکھنڈ کے سیلاب،ہد ہد طوفان اور تتلی طوفان کے موقع پر تلگودیشم پارٹی عوام کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔

انہوں نے کیڈر پرزور دیا کہ وہ اسی جذبہ کو بھی کورونا وائرس کے موقع پر برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی جو آج ہی کے دن 1982میں قائم کی گئی تھی،نے بی سی،ایس سی،ایس ٹی اور اقلیتوں کو انتظامیہ کا حصہ بنایا۔انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پارٹی نے تمام تقاریب کو منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے تمام سے خواہش کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی محدود رہیں اور پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کو خراج پیش کریں۔چندرابابونے سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کے فرزند لوکیش نے بھی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی راما راو نے تلگو عوام کی عزت نفس کے نام پر اس پارٹی کا قیام عمل میں لایا تھا اور چندرابابو نے عوام کی خدمت کے ذریعہ اس پارٹی کو دوسری سطح تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کا حصہ بننے پر ان کو فخر ہے جو گذشتہ 38برس سے عوام کی خواہشات کی تکمیل کررہی ہے۔لوکیش نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details