اردو

urdu

ETV Bharat / state

AP's Skill Development Case ٹی ڈی پی فلور لیڈرز کا پارلیمنٹ میں نائیڈو کی صحت پر تشویش کا اظہار - تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو گرفتار

آندھرا پردیش کے 73 سالہ سابق وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو کو 9 ستمبر کو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے فنڈز کے مبینہ طور پر غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ فی الحال عدالتی تحویل کے تحت راجمندری سنٹرل جیل میں بند ہے۔ TDP Chief Naidu is in Rajamahendravaram Jail

TDP floor leaders in Parliament
TDP floor leaders in Parliament

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 7:19 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں ٹی ڈی پی فلور لیڈرز نے جمعہ کو جیل میں بند تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں میں بالترتیب تیلگو دیشم پارٹی کے فلور لیڈر کناکامیدلا رویندر کمار اور کے رام موہن نائیڈو نے وزیر اعظم سے ایک مشترکہ نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ نائیڈو کی صحت کے بارے میں پریشان کن اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو کا پانی کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث 5 کلو وزن کم ہوگیا ہے، جس سے ان کے گردے کو متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ٹی ڈی پی رہنماؤں نے کہا کہ جلد کی الرجی کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جن کے لیے مناسب طبی امداد کی ضرورت ہے۔ فلور لیڈرز نے خط میں کہا کہ "وزن میں نمایاں کمی پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ان کی صحت، خاص طور پر اس کے گردوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں"۔

مزید پڑھیں: نائیڈو کی عدالتی حراست میں 5 اکتوبر تک توسیع

فلور لیڈرز نے کہا کہ ''سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے ملک کی ترقی میں خاطر خواہ حصہ ادا کیا ہے اور آندھرا پردیش کو ایک اقتصادی پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں فیملی ڈاکٹرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ساتھ ملک کے اعلیٰ ترین ڈاکٹرز سے بہترین طبی امداد حاصل ہو"۔ فلور لیڈرز نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کی صحت اور تندرستی کی ہر قیمت پر حفاظت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور جمہوریت کے تحت سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر اس کے وقار اور حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ تلگو دیشم پارٹی سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ پارٹی کی جانب سے ان کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔ پارٹی نے آندھرا پردیش کی حکمراں پارٹی پر الزام عائد کیا کہ نائیڈو کو سیاسی انتقام کے باعث گرفتار کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details