اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس اخراج معاملہ میں ماہرین سے جانچ کا مطالبہ - چندرابابو نائیڈو

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالیمرس فیکٹری گیس اخراج واقعہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

TDP chief urges PM Modi to set up scientific experts' committee to probe Vizag gas leak incident
گیس اخراج معاملہ کی ماہرین کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

By

Published : May 9, 2020, 2:41 PM IST

آندھرپردیش حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دیئے جانے کے دوسرے دن سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملہ کی سائنس ماہرین کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

چندرابابو نائیڈو نے وزیراعظم کو لکھے خط میں مرکزکے رول کی ستائش کی اور کہا کہ پلانٹ سے گیس کے اخراج کوکنٹرول میں کرنے کےلیے مرکزی حکومت نے فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ گیس اخراج واقعہ کی تحقیقات کےلیے سائنسی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور معاملہ کی مکمل تفتیش کی جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمپنی نے صرف اسٹرین گیس کے اخراج کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس تعلق سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیرعلاج افراد کی صحت پر اس کے دیرپا اثرات مرتب ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جو تشویشناک بات ہے۔

تلگودیشم سربراہ نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہوگا کہ آیا گیس کے اثرات مستقبل میں تو ظاہر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیاکہ وہ گیس اخراج واقعہ کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی کو کوئی معلومات نہیں ہے اوروہ دوسروں کے مشورے قبول نہیں کرتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details