نئی دہلی: سپریم کورٹ کے ایک جج نے بدھ کے روز آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔ نائیڈو کی جانب سے 371 کروڑ روپے کے مبینہ بدعنوانی معاملے میں 8 ستمبر 2021 کو ایف آئی آر میں ان کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ نائیڈو کی درخواست بدھ کو جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ کے سامنے مقرر کی گئی تھی۔
سماعت کے آغاز میں جسٹس کھنہ نے کہا کہ میرے بھائی (جسٹس بھٹی) کو کیس کی سماعت میں کچھ اعتراضات ہیں۔ نائیڈو کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے اور عدالت سے اپیل کہ کہ وہ جلد از جلد کسی اور بنچ کے سامنے معاملہ کو مقرر کر دیں۔ جسٹس کھنہ نے کہا کہ کیس کی سماعت اب اگلے ہفتے ہو سکتی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے سپریم کورٹ میں نائیڈو کی طرف سے پیش ہوکر بنچ سے درخواست کی کہ انہیں چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے اس کا ذکر کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر جسٹس کھنہ نے کہا، 'اگر آپ یہ کر سکتے ہیں تو آپ یہ ضرور کریں۔