اردو

urdu

ETV Bharat / state

Andhra Pradesh Road Accident آندھرا پردیش میں ٹریکٹر الٹنے سے چھ افراد ہلاک - آندھرا پردیش میں ٹریکٹر حادثہ

آندھرا پردیش میں باراتیوں کو لے جانے والا ٹریکٹر الٹ گیا۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ tractor overturns in Chittoor

آندھرا پردیش میں ٹریکٹر الٹنے سے چھ افراد ہلاک
آندھرا پردیش میں ٹریکٹر الٹنے سے چھ افراد ہلاک

By

Published : Dec 8, 2022, 9:45 AM IST

امراوتی:ریاست آندھرا پردیش میں باراتیوں کو لے جانے والے ٹریکٹر کے الٹ جانے کے نتیجہ میں 6 باراتی بشمول دو بچے ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کل شب ضلع چتور کے واولیلاتوٹہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر الٹ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر ڈرائیور، دو بچے اور تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ tractor Accident in Andhra Pradesh

ذرائع کے مطابق تیز رفتاری، حادثہ کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details