اردو

urdu

AP Global Investment Summit آندھرا پردیش میں چل رہے ہیں تیتیس ہزار کروڑ روپے لاگت کے ستر پروجیکٹ

By

Published : Mar 4, 2023, 10:16 AM IST

وشاکھاپٹنم میں آندھرا پردیش کی عالمی سرمایہ کاری سمٹ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ 'آندھرا پردیش میں اس وقت مجموعی طور پر 2,014 کلو میٹر کے 70 پروجیکٹ چل رہے ہیں۔' Many projects in Andhra Pradesh

آندھرا پردیش میں چل رہے ہیں تیتیس ہزار کروڑ روپے لاگت کے ستر پروجیکٹ
آندھرا پردیش میں چل رہے ہیں تیتیس ہزار کروڑ روپے لاگت کے ستر پروجیکٹ

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش میں اس وقت مجموعی طور پر 2,014 کلو میٹر کے 70 پروجیکٹ چل رہے ہیں، جن پر 33,540 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وشاکھاپٹنم میں آندھرا پردیش کی عالمی سرمایہ کاری سمٹ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 32,430 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 5 گرین ہائی ویز اور 2 ایکسپریس ویز تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گڈکری نے کہا کہ 23-2022کے دوران777 کلومیٹر کی لمبائی کے لیے15,400 کروڑ روپے کی لاگت والے 27 پروجیکٹوں کے ٹھیکے دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1,797 کروڑ روپے کی لاگت سے وشاکھاپٹنم اور اننت پور میں دو ملٹی موڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پیز) کو منظوری دی گئی ہے۔

گڈکری نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ ساڑھے آٹھ برسوں (23-2014) میں آندھرا پردیش میں این ایچ (قومی شاہراہوں) کی لمبائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان کی لمبائی 4,193 کلومیٹر سے بڑھ کر 8,744 کلومیٹر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم بھوگا پورم کے قریب این ایچ 16 پر 6 لین والے ویزاگ پورٹ ہائی وے کو منظوری دے رہے ہیں جس کی 55 کلومیٹر لمبائی پر 6300 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق، ہم اپنے کسانوں کو اُرجاداتا میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جبکہ ان کی انّ داتا کے طور پرمدد کرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سودیشی مینوفیکچرنگ کی بھی وکالت کرتے ہیں، جو حفاظت، دوبارہ استعمال کرنے، اور پائیداری کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدموبیلٹی کے شعبے میں سبز توانائی کے مواقع اور ایک سبز معیشت پیدا کرنا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، وزیر خزانہ بگنا راجیندر ناتھ ریڈی، صنعت، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے وزیر گوڈیواڈا امرناتھ اور دیگر سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details