اردو

urdu

نماگڈہ کیس: سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل

آندھراپردیش ہائیکورٹ کے نماگڈہ کیس میں سنائے گئے فیصلہ پر سپریم کورٹ میں ایک کیویٹ درخواست دائر کی گئی ہے۔

By

Published : May 30, 2020, 4:49 PM IST

Published : May 30, 2020, 4:49 PM IST

ETV Bharat / state

نماگڈہ کیس: سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل

SEC Nimmagadda case: Caveat petition was filed in SC on Andhra high court verdict
نماگڈہ کیس: سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل

ایڈوکیٹ نارا سرینواس راؤ نے آندھراپردیش ہائیکورٹ کی جانب سے ریاستی الیکشن کمیشن کے طور پر نماگڈا رمیش کمار کی بحالی کے فیصلہ پر روک نہ لگانے کی استدعا کرتے ہوئے ایک کیویٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

قبل ازیں اے پی ہائیکورٹ نے نماگڈہ رمیش کمار کی جگہ مدراس ہائیکورٹ کے سابق جج وی کنگا راجن کو اسٹیٹ الیکشن کمشنر مقرر کنے کےلیے جاری کردہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ این رمیش کمار نے ریاست میں بلدی انتخابات کو کورونا وائرس کی وبا کا حوالہ دیتے ہوئے چھ ہفتوں تک کےلیے ملتوی کردیا تھا جبکہ مارچ کے اواخر میں انتخابات منعقد ہونے والے تھے۔

رمیش کے اس فیصلہ پر وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے انہیں ایک آرڈیننس کے ذریعہ عہدہ سے برطرف کردیا تھا جسے کل عدالت نے کالعدم قرار دے دیا اور رمیش کو عہدہ پر بحال کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details