اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش: دو نومبر سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے - اسکول کلاسز متبادل دنوں میں چلیں گی

پہلے دن پہلی، تیسری، پانچویں اور ساتویں جماعت کے طلبا کی کلاسز چلیں گی۔ دوسری، چوتھی، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے کلاس متبادل دنوں میں منعقد کی جائے گی۔

آندھراپردیش: دونومبرسےاسکولزدوبارہ کھلیں گے
آندھراپردیش: دونومبرسےاسکولزدوبارہ کھلیں گے

By

Published : Oct 21, 2020, 12:31 PM IST

آندھراپردیش میں آئندہ دو نومبر سے اسکول پھر سے کھلیں گے اور متبادل دن کی بنیاد پر کلاسز چلیں گی۔ ایک سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے منگل کو ایک میٹنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو نومبر سے ریاست میں اسکولز کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے دن پہلی، تیسری، پانچویں اور ساتویں جماعت کے طلبا کی کلاسز چلیں گی اور دوسری، چوتھی، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے کلاسیں دیگر دنوں میں منعقد کی جائیں گی تاکہ طلبا کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اگرکسی اسکول میں ان کلاسوں کی طلبا کی تعداد 750سے زیادہ ہے تو کلاسیں ہر تین دن میں ایک بار لگیں گی۔ اس کے علاوہ ریاست کے بیشتر اسکول دوپہر تک کھلیں گے۔ طلبا کو مڈ ڈے میل تقسیم کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوران صورتحال کو جاننے کے بعد ڈسمبر میں کلاسز کیسے منعقد کی جائیں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام سے کہا کہ اگرطلبا کے والدین اپنے بچوں کواسکول بھیجنے پر متفق نہیں ہیں تو وہ اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم دیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں امتحانات ملتوی

ABOUT THE AUTHOR

...view details