یہ حادثہ چتور ضلع کے گنگاورم منڈل کے کلوپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب اننت پور کے ایک پرائیویٹ اسکول کے طلبا کی بس کو پیچھے سے ٹینکر نے ٹکر مار دی۔
سڑک حادثہ میں 8 طلبا زخمی - ریاست آندھرا پردیش
ریاست آندھرا پردیش کے ایک ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8 طلبا زخمی ہوگئے۔
اے پی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8طلبہ زخمی
یہ طلبا، تمل ناڈومیں تفریح کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
اس حادثہ میں 8 طلبا زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔