آندھرا پردیش کے سرکاری دفاتر کی عمارتوں پر حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے رنگ کرنے کے بعد اس مسئلہ پر ہائی کورٹ کی جب توجہ دلائی گئی تو عدالت نے پارٹی کے رنگ نکالنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد اس رنگ میں مٹی کے رنگ کا اضافہ کرتے ہوئے چار رنگ کردیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں ایک اور جی او جاری کیا تھا۔
وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے تین رنگ میں ایک رنگ کا اضافہ کیاگیاتھا۔ اس جی او کو سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ایک اور عرضی عدالت میں داخل کی گئی تھی۔ اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ ہدایت جاری کی اور اس معاملہ کی آئندہ سماعت 19مئی تک ملتوی کردی۔