اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحافت کو خاموش کرانے کی مودی حکومت کی کوشش: چندرا بابو - چندرا بابو

آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ،اور ملک کے سرکردہ اداروں کو تباہ کرنے کے بعد مودی حکومت نے روزنامہ ہندو اور این رام کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت معاملہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

naidu

By

Published : Mar 7, 2019, 2:41 PM IST


انہوں نے کہا کہ یہ دستور ہند میں دی گئی اظہار خیال کی آزادی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

چندرابابونائیڈو نے انگریزی زبان میں کئے گئے اپنے دو ٹوئیٹز میں کہاکہ ہندو اخبار اور این رام کی جانب سے سامنے لائی گئی رفائل معاملے کی مبینہ بے ضابطگیوں پروضاحت پیش کرنے کے بجائے مودی حکومت غیر دستوری طریقہ کار اور خوف کا ماحول پیدا کرتے ہوئے صحافت کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے جمہوریت کے فی الفور زوال کے اشارے ملتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details