اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: سڑک حادثہ میں 30 مزدور زخمی - Srikakulam accident news

ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مغربی بنگال کے 30 مزدور زخمی ہوگئے۔

آندھرا پردیش: سڑک حادثہ میں 30 مزدور زخمی
آندھرا پردیش: سڑک حادثہ میں 30 مزدور زخمی

By

Published : May 27, 2020, 2:54 PM IST

یہ حادثہ ضلع سریکاکلم کے بالیگم گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی۔ اس بس میں حادثہ کے وقت 42 مسافرین سوار تھے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ مزدور جنہوں نے کرناٹک میں تقریبا 15دن الگ تھلگ مرکز میں گذارے، بس کے ذریعہ اپنی آبائی ریاست جارہے تھے۔ حادثہ کی اطلاع مقامی افراد کی جانب سے پولیس کو فوری طورپر دی گئی۔

جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ 'تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھو دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details