ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دفتر کی جانب سے جمعہ کے روز جاری بیان کے مطابق اس معاملے میں ملک کے مختلف مقامات سے بحریہ کے سات جوانوں اور ایک حوالہ آپریٹر کو گرفتار کیا گیا۔
پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں بحریہ کے سات جوان گرفتار - آندھرا پردیش کے خفیہ محکمہ
آندھرا پردیش کے خفیہ محکمہ نے مرکزی خفیہ ایجنسیوں اور بحریہ انٹیلی جنس کے ساتھ مہم چلا کر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس معاملے میں بحریہ کے سات جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
بحریہ کے سات جوان گرفتار
اس سلسلے میں پولیس معاملہ درج کرکے جانچ کر رہی ہے اور پولیس کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں کچھ مزید گرفتاریاں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔