حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں ٹرین حادثہ نے متحدہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاست میں پیش آئے خطرناک ٹرین حادثات کی یاد دلادی ہے۔ ماضی میں تلگو ریاستوں میں متعدد بڑے ٹرین حادثات پیش آئے ہیں۔ ٹرین کے بڑے حادثات کی تفصیلات اس طرح ہے۔ 21 جنوری 2017: ہیراکھنڈ ایکسپریس حادثہ۔ہیراکھنڈ ایکسپریس 18448، جگدل پور سے بھونیشور جانے والی ٹرین آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعہ میں 41 افرادکی موت ہو گئی تھی، 68 افراد زخمی ہوئے۔ ٹرین میں 600 مسافرسوار تھے۔
30 جولائی 2012: تمل ناڈو ایکسپریس میں آگ: آندھرا پردیش کے نیلور کے قریب تمل ناڈو ایکسپریس میں آگ لگنے سے 47 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 25 افراد زخمی ہوئے تھے۔ 22 مئی 2012: ہبلی۔بنگلور ہمپی ایکسپریس ٹرین حادثہ: اننت پور ضلع کے پینوکونڈہ میں ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 25 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ 18 اگست 2006: چنئی۔حیدرآباد ایکسپریس میں آگ:سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب چنئی۔حیدرآباد ایکسپریس کے پانچ ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس واقعہ میں مسافر محفوظ رہے۔