یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا۔ نوجوان کی شناخت 28سالہ بی سائی کمار کے طور پر کی گئی ہے جو وشاکھاپٹنم کے ضلع پریشد جنکشن کے قریب ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتا تھا۔
وہ اسی اسپتال میں کام کرنے والی ایک لڑکی سے محبت کرنے لگا اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیاتھا لیکن لڑکی کے والدین نے شادی سے انکار کردیا اور اس کی شادی دوسرے نوجوان سے کردی۔