وجئے واڑہ میں لوکیش نے اس احتجاج میں حصہ لینے کے لیے جانے سے پہلے پارٹی کے لیڈر جی رام موہن کی یک روزہ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔
چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش گرفتار - تین دارالحکومتوں کی تجویز پر اے پی حکومت کے خلاف احتجاج
تین دارالحکومتوں کی تجویز پر اے پی حکومت کے خلاف احتجاج میں شرکت کے لیے جاتے وقت اے پی کے سابق وزیر اعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش گرفتار
لوکیش کے ساتھ پولیس نے دیگر لیڈروں بشمول سابق وزیر کے رویندر کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ان کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف تلگودیشم کے تقریبا تمام لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کئی لیڈروں اور ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی و ارکان کونسل کو گھر پرنظر بند کردیا گیا۔