حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے بیلوگا تانڈہ کے قریب گزشتہ کچھ دنوں سے ایک تیندوا دکھنے کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس نے حالیہ دنوں کے دوران مویشیوں پر حملہ کر دیا۔ وہیں آج تیندوے نے ایک گائے پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔ اس تیندوے کے سبب مقامی افراد میں خوف پایا جارہا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس تیندوے کے سبب و ہ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں تیندوے کے امکانی حملہ کا خوف ہے۔ Leopard Fear among People in Anantapur
ان مقامی افراد نے کہا کہ 'یہ تیندوا مسلسل ان کے مویشیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے انہیں اپنے مویشیوں کی بھی فکر لاحق ہے۔ ان افراد نے محکمہ جنگلات کے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کریں۔'