ضلع کرنول کے نندیال شہر کی حاملہ خاتون دویا بھارتی اپنے گھر میں اکیلی تھی جبکہ جمعہ کے روز اسے درد ہونے لگا اور لاک ڈاون کی وجہ سے گھر کے ارکان اس تک نہیں پہنچ سکے۔
ودیا بھارتی نے پڑوس میں رہنے والی آنگن واڑی کارکن چنماں سے مدد مانگی جس کے بعد جنماں نے اسے ایک آٹو کی مدد سے نندیال گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا اور ابتدائی جانچ کروائی۔
ہفتہ کی صبح سیزرین آپریشن کے ذریعہ ایک دویا بھارتی نے ایک لڑکے کو جنم دیا جبکہ چنماں مسلسل اس کے ساتھ ہی رہیں۔