متاثرہ خاتون کو سڑک پر بارش میں ہی پوری رات گذارنی پڑی۔
ایک ایسے وقت جب کہ کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے وہیں دوسری طرف لوگوں میں اس تعلق سے حکومت کی جانب سے بیداری کے باوجود خوف میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
ایسے ہی ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں کورونا سے متاثرہ خاتون کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیاگیا جس کے نتیجہ میں اس خاتون کو گھر کے باہر ہی بارش میں رات گذارنی پڑی۔
یہ افسوسناک واقعہ اے پی میں پیش آیا۔
ضلع راجہ مہیندرا ورم کے الکاٹ گارڈنس علاقہ میں ایک مکان میں رہنے والی خاتون جو اے این ایم (آکزیلیری نرسنگ مڈوائفری) کے طورپر کام کرتی ہے کا شوہر حال ہی میں کورونا سے مثبت پایاگیا۔
جس پر ڈاکٹرز نے اس کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی۔