اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت کی بیٹی خلا میں پرواز کرنے کو تیار - ورجن گیلیکٹک کے خلائی جہاز

بھارتی نژاد سریشا بانڈلا خلا میں پرواز کرنے جارہی ہیں۔ سریشا 11 جولائی کو ورجن گیلیکٹک کے خلائی جہاز 'یونیٹی -22' سے سر رچرڈ برینسن سمیت کل چھ افراد کے ساتھ خلا میں جائیں گی۔

بھارت کی بیٹی خلاء میں پرواز کرنے کو تیار
بھارت کی بیٹی خلاء میں پرواز کرنے کو تیار

By

Published : Jul 4, 2021, 12:33 PM IST

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی سریشا بانڈلا خلا میں پرواز کرنے جارہی ہیں۔ امریکہ کی معروف نجی خلائی ایجنسی 'ورجن گیلیکٹک' کے چھ افراد خلا میں جائیں گے جس میں سریشا بانڈلا بھی شامل ہیں۔

بھارت کی بیٹی خلاء میں پرواز کرنے کو تیار

ورجن گیلیکٹک نے 11 جولائی کو اپنا خلائی جہاز 'یونیٹی -22' لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خلا میں پرواز کے ساتھ ہی سریشا یہ کارنامہ سرانجام دینے والی تیلگو نژاد پہلی خاتون بن جائیں گی۔ خلائی سفر کے دوران سریشا کا کام تحقیق سے متعلق ہوگا۔

آپ کو بتا دیں کہ سریشا بانڈلا نے واشنگٹن میں ایرو اسپیس اور اسٹرو ناٹیکل انجینئرنگ سے گریجویشن کیا۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ایم بی اے کرنے کے بعد سریشا سنہ 2015 سے ورجن گیلیکٹک میں کام کررہی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: چھٹویں جماعت کے طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کیا

سریشا بانڈلا کی پیدائش آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ہوئی تھیں۔ نواسی کے کارنامے پر سریشا کے دادا بہت خوش ہیں کیونکہ سریشا خلا میں جانے والی تیلگو نژاد پہلی خاتون ہونے کا ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'سریشا کے والد مرلی دھر نے پلانٹ پیتھالوجی میں پی ایچ ڈی کی اور 1989 میں امریکہ چلے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details