وجے واڑہ: آندھراپردیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا دن بدن خطرناک شکل اختیارکرتی جارہی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں نئے معاملات کے مقابلہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی اور فعال معاملات میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9,927 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,71,639ہوگئی۔
اس دوران 9,419مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,78,247 ہوگئی ہے جبکہ 92 مزید لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کا اعداد و شمار 3,460پر پہنچ گیا ہے۔