آندھرا پردیش میں بارش کی وجہ سے کئی ندیوں کے آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پپاگنی ندی پر پُل ٹوٹ جانے کی وجہ سے کڑپپہ اور اننت پورمو اضلاع کے درمیان سڑک کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ریاست کو جنوب اور مشرق سے جوڑنے والی مرکزی ریل اور سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے 100 سے زائد ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
آندھرا پردیش میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 31 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی ایس نیلور ضلع میں چنئی-کولکتہ نیشنل شاہراہ-16 زیر آب ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند کرنا پڑا۔ وہیں چنئی - وجئے واڑہ روٹ پر کم از کم 100 سے زیادہ ٹرینوں کو پٹریوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ تین دیگر ٹرینوں کے روٹ کو بدلنا پڑا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سریکالاہستی سے آنے والی گاڑیوں کو ٹوٹمبیڈو چیک پوسٹ پر روکا گیا اور پامورو اور درسی کے راستے بھیجا گیا۔