امراوتی (آندھرا پردیش): اے پی ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی طرف سے دائرعدالتی ریمانڈ کے حکم کو منسوخ کرنے کی درخواست پر اگلی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔ سی آئی ڈی نے چندرا بابو کی کوش پٹیشن پر جوابی کارروائی کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو 18 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔اسکل ڈیولپمنٹ گھوٹالے میں سی آئی ڈی نے نائیڈو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کیس کی سماعت رواں ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ تب تک ہائی کورٹ نے اے سی بی کورٹ کو سی آئی ڈی کی طرف سے دائر کی گئی حراست کی عرضی پر سماعت نہیں کرنے کا حکم دیا ہے۔ جانکاری کے مطابق سی آئی ڈی نے وجئے واڑہ اے سی بی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو کی 5 دن تحویل میں لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ دوسری جانب تلگو دیشم پارٹی کے قائدین اور کیڈرس نے ریاست بھر میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔