اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابالغ لڑکی کی مبینہ خودکشی - باولی

بھارتی ریست آندھرا پردیش کے  وشاکھاپٹنم میں  شادی کے لیے عدم رضامند لڑکی نے باولی میں کود کر جان دے دی۔

نابالغ لڑکی کی مبینہ خودکشی

By

Published : Sep 10, 2019, 1:42 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:59 AM IST


شادی کے لئے عدم رضامند لڑکی نے باولی میں کود کر جان دے دی۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رولہ گنٹہ گاوں کے رمنا کی 17سالہ بیٹی ارونا ضلع مشرقی گوداوری کے اناپرتی میں اپنی دادی کے مکان میں کچھ عرصہ سے رہ رہی تھی۔7ستمبر کو ارونا اپنے والدین کے مکان پہنچی۔

اس کے والدین نے اس پر شادی کے لئے دباو ڈالا تاہم لڑکی نے شادی سے انکار کردیا۔اسی شب وہ گنیش جلوس دیکھنے کے لیے روانہ ہوئی اور گھر واپسی نہیں ہوئی۔اس پر لڑکی کے والدین نے اس کی کافی تلاش کی۔اگلے دن بھی اس کی تلاش کی گئی تاہم قریب میں واقع باولی میں اس نے کود کرخودکشی کرلی۔
شکایت پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details