اردو

urdu

ETV Bharat / state

NH Projects in Andhra گڈکری نے آندھرا میں آٹھ این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا - 8 این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد

نتن گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد یہ قومی شاہراہیں کاکیناڈاایس ای زیڈ، ایس ای زیڈ پورٹ، فشنگ ہاربر اور کاکیناڈا اینکریج پورٹ کو گرین روڈ کنیکٹیوٹی فراہم کریں گی، جس سے کاکیناڈا بندرگاہ کو چاول، سمندری غذا، کھانے پینے کی اشیاء، خام لوہے، بائیو فیول، گرینائٹ وغیرہ کی برآمد میں سہولت فراہم ہو سکے گی۔Nitin Gadkari lays foundation stones for 8 NH Projects in Andhra Pradesh

گڈکری
گڈکری

By

Published : Sep 22, 2022, 8:55 PM IST

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے آج آندھرا پردیش کے راجہ مہندرا ورم میں 3000 کروڑ روپے کے آٹھ قومی شاہراہ-این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔Nitin Gadkari lays foundation stones for 8 NH Projects in Andhra Pradesh

گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد یہ قومی شاہراہیں کاکیناڈاایس ای زیڈ، ایس ای زیڈ پورٹ، فشنگ ہاربر اور کاکیناڈا اینکریج پورٹ کو گرین روڈ کنیکٹیوٹی فراہم کریں گی، جس سے کاکیناڈا بندرگاہ کو چاول، سمندری غذا، کھانے پینے کی اشیاء، خام لوہے، بائیو فیول، گرینائٹ وغیرہ کی برآمد میں سہولت فراہم ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں کیکرم، مورامپوڈی، تیتالی آندھراراجاورم اور جوناڈا میں پانچ فلائی اوورز کی تعمیر شامل ہے جس سے بہت سے علاقوں میں جام سے پاک اور محفوظ ٹریفک کی نقل و حرکت ممکن ہوگی۔

اس موقع پر آندھرا پردیش کے روڈ اینڈ بلڈنگ کے وزیر دادی سیٹی راملنگیشور راؤ، بی جے پی کے ریاستی صدر سومو ویر راجو، کئی ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ای اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Highway Projects: نتن گڈکری ڈوڈہ میں پچیس نیشنل ہائے وے پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details