یہ حادثہ ضلع کی 16 نمبر قومی شاہراہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں سے گذرنے والی ایک کار خراب ہوگئی۔ اس کار کو وہاں سے لے جانے کیلئے ریکوری وین طلب کی گئی۔
کار کو لے جانے کے دوران نیلور سے وشاکھاپٹنم جانے والی آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی اور وین کو ٹکر دے دی۔
اس بس کے پیچھے کرناٹک سے اوڈیشہ جانے والی پرائیویٹ ٹر اویلس کی بس نے آرٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے پیچھے گجرات سے وشاکھاپٹنم بندرگاہ کو روانہ ہونے والی جیپ نے پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کو ٹکر دے دی۔