امراوتی: آندھرا پردیش کے باپٹلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار ایپا عقیدت مند ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پیر کی صبح ضلع کے ویمورو منڈل کے جمپانی میں اُس وقت پیش آیا جب آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ آٹو الٹ گیا۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار تین ایپا عقیدت مند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ عقیدت مند ، کیرل کے سبری ملا میں درشن کے بعد واپس ہو رہے تھے۔ تنالی ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہ آٹو میں سوار ہوئے تاکہ ضلع کرشنا پہنچیں تاہم تیز رفتاری کے سبب آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا۔ Road Accident in Andhra Pradesh
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے تنالی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مہلوکین کی شناخت رمیش، پانڈورنگا، پون کمار اور بی رمیش کے طورپر کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ مرنے والوں کا تعلق ضلع کرشنا سے ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی۔