اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident In AP آندھراپردیش میں دو لاریوں کے ٹکرانے کا حادثہ، جھلسنے سے چار لوگ ہلاک - ٹکر میں چار لوگ زندہ جلے

کاکی ناڑا ضلع کے پرتی پاڈو علاقہ میں قومی شاہراہ پر دھرم ورم کے قریب جمعہ کی صبح دو لاریوں کے ٹکرانے سے گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے چار لوگ زندہ جل گئے ہیں۔پولیس نے یہ اطلاع دی۔Road Accident In Andhra Pradesh

آندھراپردیش میں دو لاری کی ٹکر میں چار لوگ زندہ جلے
آندھراپردیش میں دو لاری کی ٹکر میں چار لوگ زندہ جلے

By

Published : Dec 2, 2022, 8:01 PM IST

کاکیناڈا:آندھراپردیش میں کاکی ناڑا ضلع کے پرتی پاڈو علاقہ میں قومی شاہراہ پر دھرم ورم کے قریب جمعہ کی صبح دو لاریوں کے ٹکرانے سے گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے چار لوگ زندہ جل گئے ہیں۔پولیس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس نے کہا کہ ایک لاری راجمندری میں بالو پہنچاکر واپس لوٹ رہی تھی تبھی اچانک سے لاری بے قابو ہو گئی اور سڑک کے ڈیوائڈر کے پار کرنے کے بعد مخالف سمت سے آرہی کنٹینر لاری سے ٹکر ہو گئی۔

دونوں گاڑیوں کی ٹکر اتنی زبر دست تھی کہ ٹکرانے کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوراور کلینر سمیت چار لوگ زندہ جل گئے۔

مزید پڑھیں:Jagdalpur Chhui Mine ملبے میں دب کر سات افراد ہلاک، متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ

فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ کی فائر انجن گاڑیاں موقع پر پہنچی اور بہت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے کیبن میں چاروں لاشیں جلے ہوئے تھے صرف ان کے باقیات ملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details