اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mother's Milk Bank: آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“ قائم کیا گیا

آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“ قائم کیا گیا ہے. جس کا افتتاح گزشتہ روز کاکناڈا کی کلکٹر کریتیکا شکلا نے کیا۔ اس بینک کو دھاتری لیکٹیشن مینجمنٹ یونٹ کا نام دیا گیا ہے۔ جو گورنمنٹ جنرل اسپتال (جی جی ایچ کاکناڈا) میں قائم کیا گیا ہے۔ اس مِلک بینک کے قیام کا مقصد اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل کیئر میں نوزائیدہ بچوں کو ماؤں کا دودھ فراہم کرتے ہوئے ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ "First Mother's Milk Bank" Established In Andhra Pradesh

آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“قائم کیا گیا
آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“قائم کیا گیا

By

Published : Feb 14, 2023, 12:55 PM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“قائم کیاگیا ہے۔ جس کا افتتاح گزشتہ روز کاکناڈا کی کلکٹر کریتیکا شکلا نے کیا۔اس بینک کو دھاتری لیکٹیشن مینجمنٹ یونٹ کا نام دیاگیا ہے ۔جو گورنمنٹ جنرل اسپتال (جی جی ایچ کاکناڈا)میں قائم کیاگیا ہے۔ اس ملک بینک کے قیام کا مقصد اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل کیر میں نوزائیدہ بچوں کو ماوں کا دودھ فراہم کرتے ہوئے ماں کی دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ کلکٹرنے اس موقع پر کہا کہ دودھ پلانے والی ماوں سے دودھ حاصل کرتے ہوئے اس بینک میں رکھا جائے گا۔ اس بینک کے قیام کو سوسیہنا ہیلت فاؤنڈیشن اور دھاتری فاونڈیشن کے تقریبا 50 لاکھ روپیے کے فنڈس سے ممکن بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Breast Milk Donation پچپن لیٹر ماں کا دودھ عطیہ کرنے والی سندھو مونیکا کون ہیں؟

مزید پڑھیں:Unique love: انوکھی ممتا، کتیا پلاتی ہے بچھڑے کو دودھ

مزید پڑھیں:ماں کا دودھ دو برس تک بچوں کے لیے ضروری: ڈاکٹر فہمیدہ زینت

انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچے جن کو علاج کے دوران ماں کے دودھ کی ضرورت ہوتی ہے، ان کو قبل ازیں دوسرے قسم کا دودھ فراہم کیاجاتا تھا۔ تاہم اس بینک کے قیام سے ان کو صحت مندی کے لیے ئے ماؤں کا دودھ فراہم کرنا ممکن ہوسکے گا۔ ساتھ ہی 6ماہ تک کے بچوں کو ماں کا دودھ فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے گی۔آندھراپردیش میں اس طرح کے بینک کا قیام پہلی بار کیا گیا ہے اس علاقہ میں ماوں اور بچوں کی صحت مندی وبہتری کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details