اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vijayawada Firecracker Shop Fire پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک - وجے واڑہ میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی

وجے واڑہ میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ Fire in firecracker shop in Andhra Pradesh

پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک
پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک

By

Published : Oct 23, 2022, 11:37 AM IST

وجئے واڑہ: دیوالی کے موقع پر ریاست آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ وجئے واڑہ کے گاندھی نگر جمخانہ گراؤنڈ میں پٹاخوں کی دکانیں قائم کی گئی ہیں۔ اتوار کی صبح ایک دکان میں پٹاخہ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں رکھے تمام پٹاخے پھٹ گئے اور آگ متصل دو دکانوں تک پھیل گئی جس سے تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ Fire in firecracker shop in Vijayawada

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت پٹاخوں کی دکان کے ملازمین کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details