اردو

urdu

By

Published : Oct 9, 2019, 2:10 PM IST

ETV Bharat / state

الکٹرانکس دکان میں شدید آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے وی کے ویدھی علاقہ میں واقع ایک الکٹرانکس کی دکان میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ دکان میں رکھی ٹی وی، فریج، واشنگ مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

الکٹرانکس دکان میں شدید آتشزدگی

یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جس میں بڑے پیمانہ پر آگ کے ساتھ شعلے بھڑک اٹھے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔عہدیداروں نے بتایا کہ دسہرہ تہوار کے موقع پر بڑے پیمانہ پر پٹاخے جلانے پر یہاں آگ لگی جس کے سبب اس واقعہ میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

دکان کے مالک نور احمد نے بتایا کہ دکان میں اے سی، واشنگ مشین، ہوم تھیٹرس، فریجس کا بڑے پیمانہ پر اسٹاک رکھا گیا تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا۔ یہ دکان نچلی منزل اور پہلی منزل پر ہے۔پولیس نے بتایاکہ دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاجاسکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details