اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srikakulam Road Accident سریکا کلم سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت - سریکاکولم میں کار حادثہ

آندھرا پردیش کے سریکا کلم میں ایک کار بریج کی دیوار سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ Road Accident in Andhra Pradesh

سریکالم سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت
سریکالم سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت

By

Published : Nov 14, 2022, 11:32 AM IST

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا دونوں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ نندی گاما منڈل کے پدانائیڈوپیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی تیز رفتار کار، قومی شاہراہ کے بریج کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویزاگ سے تعلق رکھنے والا رمیش پالسا اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ رمیش اور اس کا بیٹا سنکلپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ سپرنٹندنٹ کی بیوی پرسنا لکشمی اور بیٹی سائرہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Road Accident in Andhra Pradesh

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گاڑی چلانے کے دوران، نیند کا غلبہ ہونے کے نتیجہ میں یہ خطرناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details