اردو

urdu

By

Published : Aug 8, 2020, 4:03 PM IST

ETV Bharat / state

اے پی کے دارالحکومت کے مسئلہ پر امراوتی کے کسانوں کا احتجاج جاری

کسانوں نے 235ویں دن بھی اپنی زنجیری بھوک ہڑتال جاری رکھی جس میں کسانوں کی بڑی تعداد بشمول خواتین نے حصہ لیا۔

Farmers continue to protest over the issue of AP capital
اے پی کے دارالحکومت کے مسئلہ پر امراوتی کے کسانوں کا احتجاج جاری

اے پی کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

ان احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے وائی ایس جگن موہن ریڈی زیرقیادت حکومت پر زور دیا کہ ریاست کیلئے تین دارالحکومتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے۔

وہیں 29ہزار کسانوں نے 33ہزار ایکڑ اراضی ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے دی ہے۔

وہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوئے۔

ریاستی حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کا اس مسئلہ پر گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔

ریاستی حکومت کو بیشتر بجلی کے پروجیکٹس اور انفراسٹرکچر پربات کرنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت ایمانداری اور ساکھ سے عاری ہے۔

مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امراتی کے مسئلہ پر غور کرے جس نے متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر تلنگانہ کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاست کے کسانوں کے ساتھ دغابازی کی ہے۔

انہوں نے ریاستی بی جے پی یونٹ سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرے۔

یہ بھی پڑھیے:حیدرآباد: موبائل ہیلپ لائن بس کا افتتاح

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک طرف پارٹی کے رہنما جی وی ایل نرسمہا راو ایک بات کرتے ہیں تو دوسری طرف سوم ویر راجو ایک بات کرتے ہیں۔زعفرانی جماعت میں بھروسہ کی کمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details