اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ جاری - Andhra Pradesh Capital Amrawati

ریاست آندھرا پردیش کے شہر امراوتی  کو دارالحکومت برقرار رکھنے کے لیے کسانوں کا مظاہرہ گزشتہ 19 دنوں سے جاری ہے۔

Farmer Protest continues about Andhra Pradesh Capital Amrawati
ریاستی حکومت کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ جاری

By

Published : Jan 5, 2020, 12:44 PM IST


امراوتی کو اے پی کے دارالحکومت کے طورپربرقرار رکھنے کے مطالبہ پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

دارالحکومت کی تبدیلی کے مسئلہ پر احتجاج، مہادھرنا بھی کیا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کے علاقوں مندادم، ایرابالیم، نیروکونڈا، تلورو سمیت مختلف دیہاتوں میں زنجیری بھوک ہڑتال کی جارہی ہے جو 19ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔

تلورو میں کسانوں کی جانب سے منعقدہ مہادھرنا میں کسانوں کے ساتھ ساتھ زرعی مزدوروں،خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دارالحکومت کے طورپر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کے مطالبہ پر زور دیتے ہوئے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

کسانوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ امراوتی سے متعلق جھوٹی تشہیر روکی جائے۔

امراوتی تحفظ سمتیی کے ارکان کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی۔

مندادم میں بھوک ہڑتال میں شامل ایک کسان اچانک گر گیاجس پر ڈاکٹرس نے اس کوسلائن چڑھائے۔

اس کے بعد اس نے اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details