اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرضی کے مطابق کرایوں میں اضافہ کیا گیا: چندرا بابو - وزیراعلی جگن پر الزام

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ پر وائی ایس آر کانگریس زیر قیادت حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو
آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو

By

Published : Dec 11, 2019, 3:04 PM IST

انہوں نے تبصرہ کیا کہ مرضی کے مطابق حکومت نے آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی اجلاس کے باوجود ایوان میں ان کرایوں میں اضافہ کے لیے رائے نہ لینے پر بھی حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی۔ ان کرایوں میں اضافہ کے خلاف چندرا بابو کی قیادت میں اصل اپوزیشن تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی نے سکریٹریٹ کے فائر اسٹیشن کے قریب احتجاج کیا۔

تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جس میں تلگو زبان میں لکھا گیا تھا کہ اضافی شدہ بس کرایوں کو فوری کم کیا جائے۔

ایک پلے کارڈ پر تحریر تھی کہ آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کے ذریعہ وزیراعلی جگن نے ایک اور دھوکہ دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرا بابو نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور کونسل میں ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر یہ اضافہ مرضی کے مطابق کیا گیا ہے جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کرایوں میں کیوں اضافہ کیا گیا یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
انتخابات سے پہلے ایک وعدہ کیا گیا تھا کہ کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو جنت دکھائیں گے لیکن اب عوام کو دوزخ دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس اضافہ کی مذمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details