حج درخواستوں کو مفت پُر کرنے،اے پی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 13اضلاع میں حج سوسائٹی کے ذریعہ سفر مقدس کے لئے روانہ ہونے والوں کو مشورے اوراطلاعات فراہم کی جارہی ہیں۔
آندھرا پردیش میں حج سیواسنٹرس کا قیام - آن لائن فری حج درخواستوں کو پُرکرنے کے لئے
آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں آن لائن فری حج درخواستوں کو پُرکرنے کے لئے ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے کرنول ضلع کے اہم ٹاونس میں حج۔سیوا سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔
اے پی میں حج سیواسنٹرس کا قیام
حج کمیٹی کے اگزیکٹیو آفیسر ایل عبدالقدیر نے کہاکہ کرنول میں 7مقامات پر حج انفارمیشن سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
کرنول سے حج کے لئے جانے والے عازمین حج ای سیوا سنٹرس سے مفت استفادہ کرسکتے ہیں جہاں پرآن لائن درخواستوں کے ادخال کی مفت سہولت رہے گی۔