اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسی سالہ بزرگ خاتون کو پولیس نے پر نم آنکھوں سے الوداع کیا

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے تاڑے پلی پولیس اسٹیشن کے عقبی علاقہ کے شیڈ میں 80 برس کی بزرگ خاتون منگماں تقریبا 40 برس تک رہیں، گزشتہ شب ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

By

Published : Sep 12, 2019, 3:15 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:33 AM IST

پر نم آنکھوں سے الوداع کیا

اسی برس کی منگماں نامی خاتون کی کہانی رواں برس مئی میں سامنے آئی تھی جب میڈیا نے تاڑے پلی پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ملازمین پولیس کے ساتھ اس ضعیف خاتون کو ہم آہنگی کے ساتھ دیکھا۔

وہ تقریبا چار دہائیوں پہلے ضلع گنٹور میں آئی تھی اور تب ہی سے پولیس اسٹیشن کے عقب میں بنے شیڈ میں مقیم تھیں۔

ضعیف العمری کے سوا منگماں کو کوئی دوسری بیماری نہیں تھی، پولیس ملازمین نے اس خاتون کی آخری رسومات کے لیے رقم جمع کی۔

سرکل انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسٹیشن کے دیگر موظف عہدیداروں نے اس خاتون کو خراج پیش کیا۔

کانسٹیبل ترومل راو نے کہا کہ' منگماں اور ان کے درمیان ماں بیٹے جیسے تعلقات تھے۔وہ جو کچھ بھی کھانا ان کے لیے لاتے وہ کھالیتی تھیں اور انھوں نے کبھی اس پر انکار نہیں کیا۔

پولیس نے اس بات کی کافی کوشش کی کہ یہ پتہ چلے کہ منگماں کہاں سے آئی ہے۔یہ خاتون پولیس کو تاڑے پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ملی تھی۔اس کے خاندان کا اتہ پتہ نہیں چل سکا۔

منگماں،قوت گویائی سے محروم تھی،تب ہی سے وہ پولیس اسٹیشن کے عقب کے شیڈ میں رہا کرتی تھی۔پولیس نے اس کانام بھاناوتھ منگماں رکھ دیا تھا۔اس کو پیار سے منگماں پکاراجاتا تھا۔

پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس خاتون کا تعلق اس گاوں سے نہیں ہے۔بعض کا کہنا ہے کہ اس کے رشتہ دار قریبی فیکٹری میں کام کرتے ہیں تاہم اس کی تلاش کے لیے کوئی بھی نہیں آیا۔جب ہم نے دیکھا کہ ہماری کوششیں رائیگاں ثابت ہورہی ہیں تو ہم نے پولیس اسٹیشن کے پیچھے ایک شیڈ بناڈالا جہاں وہ مقیم تھی اور پولیس اسٹیشن کے کام میں مدد کرتی تھی۔

وہ پولیس اسٹیشن میں پانی بھرتی، پولیس اسٹیشن کی صفائی کاکام کرتی۔اگرچہ کہ وہ بات نہیں کرسکتی تھی تاہم وہ اپنی خود کی زبان میں پولیس ملازمین سے بات کرتی تھی۔

تاڑے پلی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے کہاکہ وہ پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے کے لیے آنے والے شکایت کنندگان بالخصوص خواتین کی کافی مدد کرتی، وہ ان کو پانی پلاتی اور شکایت کرنے میں مدد دیتی۔وہ پولیس ملازمین سے اشاروں کی زبان میں پوچھتی کہ آیا انہوں نے کھانا کھایا ہے؟ منگماں کی کمی اب پولیس اسٹیشن کے تمام اسٹاف کو محسوس ہونے لگی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details